۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ|قیامت کا اعتقاد انسان میں اللہ تعالیٰ کی رحمت و ہدایت کی احتیاج کا احساس پیدا کرتا ہے۔ انسانوں کا دنیا میں پیدا کرنے کا مقصد انہیں قیامت میں حاضر کرنا اور اعمال کی جزا دینا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ ﴿آل عمران، ٩﴾
ترجمہ: اے ہمارے پروردگار! بے شک تو ایک دن سب لوگوں کو جمع کرنے والا ہے جس (کے آنے) میں کوئی شک نہیں ہے۔ بلاشبہ خدا کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ خدا کی رحمت اور ہدایت سے محرومیت آخرت کی مشکلات میں پھنسنے کا موجب ہے.
2️⃣ قیامت کا اعتقاد انسان میں اللہ تعالیٰ کی رحمت و ہدایت کی احتیاج کا احساس پیدا کرتا ہے.
3️⃣ انسانوں کا دنیا میں پیدا کرنے کا مقصد انہیں قیامت میں حاضر کرنا اور اعمال کی جزا دینا ہے.
4️⃣ قیامت سب کے منزل یقین پر پہنچنے اور شک و تردید کے اٹھ جانے کا دن ہے.
5️⃣ قیامت یوم الجمع ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .